کاروار،3؍مارچ (ایس او نیوز) تعلیمی سال 2019/20کے لئے ریاستی ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے فائنل امتحانات کا موسم شروع ہورہا ہے۔ اس موقع پر کے ایس آر ٹی سی نے طلبہ کو اپنے مقام سے دوسرے امتحانی سنٹروں تک پہنچنے کے لئے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی یو سی کے امتحانات4مارچ سے 23مارچ تک چلیں گے، جبکہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات27مارچ سے 9اپریل تک چلیں گے۔کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے جاری کیے گئے اخبار ی بیان کے مطابقان امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کو اپنے رہائشی مقام سے امتحانی سینٹر تک جانے اور پھر وہاں سے واپس لوٹنے کے لئے سرکاری بسوں میں ٹکٹ نہیں لی جائے گی۔ اس کے لئے طلبہ کو اپنے ہال ٹکٹ دکھانے ہونگے۔ یہ سہولت عام اور ایکسپریس بسوں میں شہر کے اندرون یا بیرونی مقامات پر جانے کے لئے طلبہ کو دستیاب رہے گی۔